کوئٹہ میں گوشت من مانی قیمتوں پرفروخت جاری پرائس کنٹرو ل کمیٹی گراں فروشوں کیخلاف کاروائی سے گریزاں
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں مٹن اور بیل کا گوشت من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرو ل کمیٹی گر اں فروشوں کیخلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں بکرے کے گوشت کی سرکاری قیمت گیارہ سو رو پے فی کلومقرر کی گئی ہے لیکن بازار میں یہ گوشت پند ر ہ سو سے سولہ سور و پے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ بیل کا بنا ہڈی کے گوشت فی کلو آٹھ سے ساڑھے آٹھ سو رو پے میں فی کلو فر وخت ہو رہا ہے جبکہ اسکا سرکاری نرخ580 رو پے مقرر کیاگیا ہے شہری اس گراں فروشی پر پریشان ہیں لیکن انتطامیہ نے انکو گراں فروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے شہریوں نے مطالبہ کیاکہ انتظامیہ فوری طور پر گراں فر و شوں کیخلاف کارروائیاں کرے اور انھیں سرکاری نرخ نامہ پر عمل درآمد کاپابند بنائے۔