ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی سمیت حلقہ انتخابات عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف ترقیات کام جاری ہے ہیں، قادر نائل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل نے کہا ہے کہ ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی سمیت حلقہ انتخابات عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف ترقیات کام جاری ہے ہیں،سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی بلوچستان کی ایک بہترین درس گاہ ہے جہاں طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولیات میسر ہیں۔یہ بات انہوں نے سینئر صحافی حاجی اجمل اور ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ عرفان کے ہمراہ ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ رکن اسمبلی قادر نائل نے ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ اورانکے معیارپر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 26میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جس سے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مدد ملے گی ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی ہزارہ ٹاون کا چہرہ ہے جسے مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔رکن اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو ہریقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ میں بہترین سکول،کالج اور یونیورسٹیاں قائم ہیں جہاں طلباء و طالبات کو تعلیم دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بروری روڈپر واقع سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کا گزشتہ دنوں میں نے دورہ کیا دورے کے دوران انہیں تعلیمی ادارے میں طالبات کو فراہم کی جانے والی تعلیم اورسہولیات کے بارے میں آگاہ کیا سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور دیگر اساتذہ بہتر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے