ڈھاڈر، ٹریفک حادثہ 1 شخص جاں بحق

بولان(ڈیلی گرین گوادر) ڈھاڈر کے قریب ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق اتوار کو ڈھاڈر کے قریب دربی کے مقام پر مسافر وین نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس کے نتیجے میں سہراب خان ولد محمد یعقوب سیلاچی سکنہ سبی جاں بحق ہوگیا۔پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا بعد ازاں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے