کوئی شہری اگر خود کو جنسی طور پر ٹھیک نہیں سمجھتا تو علاج کراسکتا ہے،احسن بھون
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے کہا ہے کہ کوئی شہری اگر جنسی طور پر خود کو ٹھیک نہیں سمجھتا تو وہ اپنا علاج کروا سکتا ہے اور یہ ہر شہری کا حق ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسجینڈر بل کی ہر مکتبہ فکر اپنی اپنی تشریح کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اسمبلی کوئی ایسا غیر اخلاقی بل پاس نہیں کرسکتی اور قانون کو اسی طرح دیکھنا چاہیے جس طرح سامنے نظر آرہا ہے۔احسن بھون کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب نے خواجہ سراؤں کے شناحتی کارڈ بنانے کا حکم دیا جو صحت مند سوسائٹی کے لیے اچھا اقدام تھا۔