21 ویں صدی میں بقاء کے لئے بندوق نہیں بلکہ قلم کی ضرورت ہے، شیخ جعفر مندوخیل

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ 21 ویں صدی میں بقاء کے لئے بندوق نہیں بلکہ قلم کی ضرورت ہے پشتون قوم کے نوجوان اپنی پانچ ہزار سال پرانی کو زندہ رکھنے کے لئے اپنے آپ کو علم کے زیور سے آراستہ کریں پشتون قوم کو درپیش مسائل کا حل اتفاق و اتحاد میں پنہا ہے۔ یہ بات انہوں نے نوری نصیرخان کلچر کمپلیکس کوئٹہ میں پشتون ثقافت کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء شیخ جعفر خان مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پشتونوں نے تاریخ میں دنیا پر حکمرانی کی مگر آج سامراجی قوتیں پشتونوں کی تاریخ زبان و ثقافت کو مٹانے کے لئے حملہ آور ہیں تمام پشتون سیاستدانوں چاہئے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو ان کو اس نقطے پر متحد ہونا ہوگا کہ انہوں نے ہر حال میں پشتونوں کی تاریخ ثقافت رسم و رواج تعلیمی انسانی آئینی اور بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ان قوموں نے ترقی کی جنہوں نے بندوق کے بجائے قلم کو اپنا ہتھیار بنایا اور اسکا درست استعمال کر کے اپنا غلبہ قائم کیا ہے آج پشتون قوم اس بات کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی زبوں حالی کو خوشحالی میں تبدیل کرنے کے لئے تعلیم یافتہ بنیں اور اپنا لوہا پوری دنیا میں منوائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ثقافت کو زندہ رکھنے کے لئے نوجوان نسل کو خصوصی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا بصورت دیگر ہماری تاریخ اور ثقافت کے معدوم ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے