سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا محکمہ صحت کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے،نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ ایڈوکیٹ نے سول ہسپتال کوئٹہ کے چلڈرن نرسری وارڈ میں مبینہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے معصوم بچے کی ہلاک پر از خود نوٹس لیتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کو محتسب عدالت میں طلب کیا۔گزشتہ روز محتسب عدالت میں ڈی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محبوب احمد قمبرانی, محکمہ صحت کے آفیسر عبد الناصر کاسی نے پیشی کے موقع پر صوبائی محتسب کو بچے کی ہلاک کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا, اس موقع پر صوبائی محتسب نے مقدمے کی سماعت کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم محکمہ صحت کے متعلقہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے لہٰذا اس ضمن میں اس اہم ذمہ داری کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی, انہوں نے سول ہسپتال کوئٹہ میں رونما ہونے والے واقع پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ طب سے وابستہ افراد اپنی فرائض منصبی کی انجام دہی میں اگر کوتاہی کا مظاہرہ کریں گے تو اس سے نہ صرف عوام کو علاج و معالجہ کے سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہوگا بلکہ اس ناروا عمل سے سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی پر بھی برا اثر پڑے گا, صوبائی محتسب نے اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ واقع کے روز ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اور اسٹاف نرس مقدمہ کی اگلی سماعت پر محتسب عدالت میں پیش ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے