خوشحال اور مستحکم پاکستان کے قیام کیلئے جمعیت علماء اسلام احتجاج کے ہر مرحلہ کو سر کرنے کیلئے تیار ہے، مولانا عبد الوا سع
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ پرامن سیاسی جدوجہد اور عوام کی طاقت سے غیر جمہوری نظام کی بساط کو ہمیشہ کیلئے لپیٹنے اور خوشحال اور مستحکم پاکستان کے قیام کیلئے جمعیت علماء اسلام احتجاج کے ہر مرحلہ کو سر کرنے کیلئے تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے سنیئر نائب امیر مولانا کمال الدین نائب امیر مولانا محمد سرور ندیم موسیٰ خیل صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ قیادت کے خلاف میڈیا ٹرائل اور اوچھے ہتھکنڈوں کا جواب تک مناسب نہیں سمجھتے کیوں کہ عمران خان کی حکومت میں کوئی ادارہ غیرمتنازعہ نہ رہا قوم کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ نیب یکطرفہ اور جانب دار ادارہ ہے جن کا کام احتساب نہیں بلیک میلنگ ہے قیادت کے خلاف منفی پروپیگنڈوں اور سازشوں کا سلسلہ آج کا نہیں ہے اب ہم عادی ہوچکے ہیں کہ کس کا کیا مقصد ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان کے حکم اور ہدایات پر پورے ملک بالخصوص بلوچستان کو احتجاج کا مرکز بنانے میں تاخیر نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کے فیصلے کی روشنی میں 2جنوری کو خضدار، 10جنوری کو نصیر آباد، 13جنوری کو لورالائی، 17جنوری کو چمن احتجاجی مظاہرے ہوں گے جس کیلئے جمعیت علماء اسلام کے متعلقہ اضلاع کے امراء اور نظماء یونٹوں پر سطح کی تیاری تیز کردیں انہوں نے کہا کہ گوادر اور کوئٹہ کے مظاہروں اور احتجاج کی نوعیت کی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ تحریک کو موثر بنانے کیلئے وکلاء برادری، انجمن تاجران، چیمبر آف کامرس، لیبر یونینز، ٹرانسپورٹرز، زمینداران، ڈاکٹرز،طلباء تنظیموں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو تحریک کا حصہ بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک شیخ رشید اور فواد چوہدری جیسے لوٹوں کے لفاظی سے چلانے بھول چکے ہیں کہ ملک آج ہر ڈگر پر صفر چل رہا ہے انہوں نے کہا آج تمام جمہوری قوتوں کا مطالبہ ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت، آزاد خودمختار پارلیمنٹ،ہرادارہ اپنے آئینی متعین شدہ اختیارات کے استعمال میں آزاد ہو اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام، آئین و قانون کی بالادستی ہو صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جن اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کے شیڈول کا اعلان ہوا ہے وہ اپنے احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے تیاری کو حتمی شکل دینے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔