وزیراعلیٰ بلوچستان سے نواب ثناء اللہ خان زہری کی ملاقات، سیلاب سے ہونے والی تباہی پر تفصیلی تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی ملاقات،سیلاب سے ہونے والی تباہی، متاثرین کی امداد و بحالی سمیت صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعرات کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیلاب سے ہونے والی تباہی، متاثرین کی امداد و بحالی سمیت صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی نائب صدر میر فیصل رحیم زہری، میر عبدالنبی زہری حاجی صلاح الدین زہری ودیگر بھی موجود تھے۔