ادارے کی ترقی اور معاملات کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے مثبت پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے،پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جامعہ بلوچستان کے اکیڈمک کونسل کا86واں اجلاس زیر صدارت جامعہ کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان جامعہ کیکانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں جامعہ کے پرووائس چانسلرڈاکٹر عین الدین آغا،ڈین فیکلٹیز،صوبائی محکمہ جات کے نمائندگان، سینئر اساتذہ، جامعہ کے رجسٹرار سمیت کونسل کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں تعلیمی، تحقیقی امور زیر غور لائے گئے۔ جس میں علمی و تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، شعبہ جات کی کارکردگی، معیاری تعلیم کے فروغ، مستقبل کے تعلیمی پروگرامز، ترقیاتی منصوبے اور مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیااور مختلف فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ، ادارے کی ترقی اور معاملات کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لئے مثبت پالیسیاں ترتیب دینا ناگزیر ہے اور دور جدیدکے تعلیمی تقاضوں اور تیز ترین ٹیکنالوجی کے زرائع کو بروئے کار لانے سمیت طلبہ کو بہتر سمت کی جانب راغب کرنے کے لئے جامعہ بلوچستان نے اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے تمام توانائیاں صرف کئے ہوئے ہیں۔ اور ہمیں تعلیم وتحقیق کی بدولت ترقی کے منازل طے کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کاآمد تحقیق کو پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ جس کے مثبت اثرات معاشرے اور ماحول پر پڑھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا ماحولیاتی تبدیلی، قدرتی آفات اور وسائل کی کمی کی وجہ سے پریشانی سے دوچار ہیاور توانائی کے مستقبل زرائع دریافت کرنے کے لئے کوششیں کئے جارہی ہیں۔ اجلاس میں ماہرین نے اپنی مختلف اور مثبت رائے پیش کئے اورجامعہ کے وائس چانسلر نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔