مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک ہم خیمے کی ضروریات پوری نہیں کر سکے،مراد علی شاہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک ہم خیمے کی ضروریات پوری نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے فوکل پرسن رین ایمرجنسی ضلع جیکب آباد میر اعجاز حسین خان جکھرانی کے ہمراہ اقبال ٹائون بائی پاس ریلیف ٹینٹ سٹی کیمپ کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے خیموں میں جا کر متاثرین سے ملاقات کی اور سیلاب متاثرین کے مسائل سنے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ تمام تر سہولیات کی فراہمی کے باوجود اپنی جھونپڑی کا سکون نہیں دے سکتے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً ہر متاثرہ شہر، گاوٗں اور دیہات کا دورہ کر چکے ہیں، افسوس ہے کہ ابھی تک ہم خیمے کی ضروریات پوری نہیں کر سکے لیکن خیموں کے حوالے سے بھرپور انتظامات کرنے کی کوشش جاری ہے۔اس موقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ کو ایک بزرگ خاتون نے ادویات کے لیے درخواست کی تو انہوں نے ڈی ایچ او کو بزرگ خاتون کا مکمل چیک اپ اور ادویات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے