ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری کا تحصیل چھترسیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

نصیرآباد (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے تحصیل چھتر اور اس کے ملحقہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں درگاھ شہنشاہ تحصیل آفس نادرا آفس آر ایچ سی کا بھی جائزہ لیا آر ایچ سی میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولیات کے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ سٹاف کا حاضری رجسٹرڈ بھی دیکھا ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین میں راشن۔ مچھر دانیاں جبکہ سیلاب متاثرین کے بچوں میں بسکٹ تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر یو ٹی کیپٹن (ر) عادل سمیت دیگر آفیسران ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں یقین دیہانی کروائی کہ ضلعی انتظامیہ اپنے بھائیوں کی مدد میں پیش پیش کھڑی ہے ان کٹھن حالات کا ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا اور ایک بختہ جذبے کے ساتھ آگے بڑھانا ہوگا حالیہ سیلاب سے ضلع نصیرآباد بری طرح متاثر ہوا ہے لوگوں کے گھر جان و مال سیلاب کی بے رحمی نہ نہیں بچ سکے ہیں انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے آپ کے تمام دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے آسانیاں پیدا کی جاسکیں انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کے احکامات کی روشنی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ہمیں آپ کی تکالیف کا بخوبی اندازہ ہے سیلاب کے جانے کے بعد مختلف وبائی امراض کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں تمام متاثرہ علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چھتر خادم حسین کھوسہ کی نگرانی میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے سروے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ان شاءاللہ بہت جلد سروے کا عمل مکمل کر کے بالا حکام کو بھجوایا جائے گا تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت مزید اقدامات کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے