بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 32 میڈیکل کیمپس لگائے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 32میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 5616مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے14اضلاع میں سے32میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 5616مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں اسہال سے متاثرہ مریضوں کی تعداد1441، سانس کے1717، جلد کے1709، ہیضہ سے متاثرہ مریضوں کی تعداد98، ملریا کے انفیکشن سے متاثر ہو نے والے مریضوں کی تعداد 776، آنکھوں کے انفیکشن سے متاثرہ 92مریضوں کا معائنہ اورعلاج کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ابتک صوبے میں 2123 میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں 506916مریضوں کا علاج کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے