پاکستان اور سعودی عرب تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ مذہب کا گہرا رشتہ ہمارے تعلقات کو ممتاز بناتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان اور سعودی عرب میں گہرے تعلقات مثالی نوعیت کے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں تعلقات آنے والے دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے،سعودی عرب کے ساتھ مذہب کا گہرا رشتہ ہمارے تعلقات کو ممتاز بناتا ہے،سعودی حکومت نے حج کے موقع پر بہترین انتظامات کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے