وزیر اعظم پاکستان یوتھ افیئرز کے اسپیشل اسسٹنٹ مس شزہ ہ فاطمہ خواجہ کاایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم پاکستان یوتھ افیئرز کے اسپیشل اسسٹنٹ مس شزہ ہ فاطمہ خواجہ نے ایک وفد کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، ترقیاتی منصوبوں، مستقبل کے پروگرامز سمیت صوبائی و ملکی تعلیمی نظام، مشترکہ تعلیم و تحقیق کے فروغ، جدید ٹیکنالوجی کے زرائع سے استفادہ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں جامعہ بلوچستان میں قائم یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر کا باقاعدہ طور پر محترمہ شزہ فاطمہ خواجہ نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر جان وش کریم، جامعہ کے رجسٹرار ڈاکٹر فرحت اقبال، ڈی جی انجینئرنگ فاروق بادینی، اساتذہ افیسران اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے۔ انہوں نے سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کیااور کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کے روشن مستقبل ہوتے ہیں۔ اور ہمارے ملک پاکستان میں ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں بہتر سمت کی جانب راغب کرنے کے لئے تعلیمی ادارے انتہائی اہم کردار ادا کررہے ہیں اور یہ ایک خوش آئند اقدام ہے کہ جامعہ بلوچستان اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کے نوجوانوں کے بہتر مستقبل اور نسل نو کو اعلیٰ تعلیم و تحقیق کے مواقع اور جدید ٹیکنالوجی کے زرائع سے استفادہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے اور روشن مسقبل کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کے لئے تعلیم کو اپنا نصب العین بناناچائیے۔ اس سے قبل انہوں نے دو نئی بسوں کی چابیاں جامعہ کے وائس چانسلر کو پیش کیں اورجامعہ کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (ORIC)،شعبہ آئی ایم ایس سمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسزکے زریعے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان صوبے کا ایک قدیمی علمی درسگاہ ہے۔ جو پانچ دہائیوں سے علمی و تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھارہی ہے۔ جس کے ملکی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار ہیں۔ جسکا مقصد ایک دوسرے کے تعاون و تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔وائس چانسلر نے مہمانوں کو جامعہ کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کیں اور انکا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے