ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اب تک تیس ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے،حاجی محمد خان طور اتمان خیل
لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر صنعت وحرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہاہے کہ ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ابتک تیس ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے بیرون ممالک اور پاکستانی مخیر لوگوں نے جس طرع آگے آکر متاثرین کی دل کھو ل کر امداد کی ہے اسکی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی سیلاب متاثرین کسی صورت آپنے آپکو تنہا ہر گز نہ سمجھیں حکومت مشکل مالی حالات کے باوجود انہیں ہر ممکن ریلیف پہنچائی گی قدری آفات روکھنا انسان کی بس کی بات نہیں لیکن ہمیں آفات کو صبر وتحمل کے ساتھ برداشت کرنے کا حوصلہ رکھنا چایئے ۔ یہ بات انہوں نے عوامی وفود اور بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا سیلاب متاثرین کے نام آنے والے بیرونی اور اندرونی امداد میں کسی صورت لوٹ مار اور کرپشن کی کسی کو اجازت نہیں دینگے ہمیں باضمیر قوم کا عملی مظاہرہ دیکھانا ہوگا کہ ہم آفات کے نام پر لوٹ کھسوٹ کے قائل نہیں بلوچستان میں بارش وسیلاب سے تباہ حال صوبے کے عوام کی دوبارہ بحالی میں حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے وفاق سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ فوری طور نقصانات کے ازالہ کیلئے ساٹھ ارب روپے فوری امداد فراہم کرے انہوں نے باپ پارٹی کے کارکنوں اور کونسلرز سے کہا کہ وہ مصیبت میں گھرے ہوئے افراد کی ہر ممکن مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتے ہیں عوام نے منتخب کر کے جو ہمیشہ جو عزت دی میر ی اولین کوشش ہے کہ میں اپنے حلقے کے عوام کی بلا تمیز و بلا نسل ورنگ خدمت کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزارت آنی جانی چیز ہے میں ہر حیثیت میں اپنے عوام کے ساتھ ہوں اور خدمت خلق کا سلسلہ جاری و ساری رکھونگا حکومت بارشوں سے تباہ شدہ پورے صوبے میں ڈیمز سڑکوں کی تعمیر صاف پانی کی فراہمی صحت اور تعلیم کے شعبوں پر دوبارہ اربوں روپے خرچ کریگی انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں گورنینس کو بہتر کیا ہے اورکرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہم نے صوبے میں آئین و قانون کی حکمرانی کے عملی قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے اپنے وسائل محدود ہیں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت جو فنڈز ملتے ہیں ہمیں اسی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لورالائی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہوں ہم اپنی مدت پری کرینگے تو عوام کے باقی مسائل بھی حل ہو جائینگے۔انہوں نے کہا کہ میں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی کام کرنے کا قائل ہوں عمران خان اگلے الیکشن تک انتظار کرے حکومت کو گھر بجھوانے والے ہر محاز پر ناکام اور مایوس ہونگے اس وقت حکومت اور مقتدر حلقے ایک پیج پر ہیں جو کہ نیک شگون ہیں۔