چین کے صدر کے جانب سے وزیراعظم کو متاثر کن رہنماء قرار دینا بھی پاکستان کیلئے ایک بڑے اعزاز سے کم نہیں،سردار یعقوب خان ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف سمرقند ازبکستان میں کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں اسکے پاکستان پر اثرات اور حالیہ بارش اور سیلابی صورتحال پر دنیا کے سامنے اپنا دوٹوک موقف رکھنے اور افغانستا ن کو تنہا کرنے کے خطرناک نتائج سے عالمی دنیا کو خبردار کرنے اورمستقبل میں افغان قیادت کو اعتماد میں لینے پر زور دینے کے بڑے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ روس چین کے سربراہان مملکت نے انھیں سرکاری دورے کی دعوت دینے اورچروسی صدر کے پاکستان کو گیس فراہمی کی پیشکش کا زبردست خیرمقدم کیا انہوں نے کہا کہ چین کے صدر کے جانب سے وزیراعظم کو متاثر کن رہنماء قرار دینا بھی پاکستان کیلئے ایک بڑے اعزاز سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ ملک جلد الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے الیکشن کیلئے سازگار ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے ابھی ملک میں مردم شماری ہونی ہے اور اسکے بعد نء حلقہ بندیاں ہونا باقی ہیں اسکے بعد ہی الیکشن اگلے سال ممکن ہے انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھ رہے رہیہیں بلوچستا ن میں متاثرین کی مکمل بحالی تک وزیر اعظم کے عزم کو سلام پیش کرتا ہوں متاثرین کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے وفاقی وزارت صحت تین سو میڈیکل کیمپس لگارہی ہے انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے اشتراق عمل سے تمام متاثرہ اضلاع میں ریلیف اور بحالی کا کام جاری ہے لیکن اسمیں مزید تیزی لاء جائے بلوچستان کا انفراسیکٹر مکمل تباہ ہو چکا ہے پلز سڑکیں سیلاب میں بہہ جانے سے مواصلات اور ریلوے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلوچستان دیگر ملک سے کٹ کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایران ترکی عرب امارات سعودی عرب چین سمیت اقوام متحدہ اور یوریپین ممالک نے متاثرین کی ہر سطح پر مدد اور ضروریاشیاء فراہم کیئے اب ہمیں اس امداد کو میرٹ اور برابری کے بنیاد پر تقسیم کو یقینی بنانا ہے اسمیں کرپشن اور کمیشن کی کوء گنجائش نہیں ہے اگر مزکورہ امداد شفاف طریقے سے متاثرین کو فراہم کیا جائے تو ہر متاثرہ خاندان کی بڑی مدد ممکن ہو سکتی ہیانہوں نے کہا کہ عمران خان اب بھی سیاست اور کرسی کیلئے بھاگ دوڑ کر رہے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں انسانیت کو بچانے کا ہے ملک کے تین کروڑ تیس لاکھ افراد سیلاب سے بیگھر ہوگئے اور 15 سو افراد جان بحق ہوگئے اس وقت عوام نان شبینہ کیلئے ترس رہے ہیں ہمیں سیاسی اختلاف کو ایک طرف رکھتے ہوئے متاثرین کی مدد کرنی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگاء بھی پی ٹی آء دور کی پیدا کردہ ہے جس سے نکلنے کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے مہنگاء واقعی ایک حقیقت ہے جس نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ لورالاء ڈویڑن میں اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی امداد جاری ہے صو باء اور وفاقی حکومت متاثرہ اضلاع کے زمینداروں تاجرز اورعوام کے تمام زرعی بجلی گیس سمیت تمام ٹیکسیز اور واجبات کی معافی کا اعلان کرے بلوچستان کے زمینداروں کا 30 ارب کا زرعی نقصان ہوا جسکی تلافی نہایت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں پنجاب اور بلوچستان پہاڑ میں ٹریفک کی روانی میں تمام رکاوٹیں دور کر کے فورٹ منرو میں ٹریفک پولیس کے خصوصی اہلکار تعینات کریں اور جان بوجھ کر خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں انہوں نے وزیر اعظم کے طرف سے تمام متاثرہ اضلاع کے اگست اور ستمبع کے مکمل بجلی بلز کی معافی اور بجلی صارفین کے تین سو ہونٹ استعمال کرنے والوں پر فیول ایڈجسٹمنٹ کے مد میں ٹیکس ختم کرنے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کیا؎

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے