سواراب میں ہیضہ کا شکار معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا

سوراب (ڈیلی گرین گوادر) بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پھیلی ہیضہ کی وبا پر قابو نہ پایا جاسکا، نواحی علاقہ لاکھوریان میں ہیضہ کا شکار معصوم بچہ جان کی بازی ہار گیا، اہل علاقہ کا محکمہ صحت کی ناقص کارکردگی اور متعلقہ آفیسران کی غفلت پر شدید برہمی کا اظہار۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے تحصیل مہرآباد کے علاقہ لاکھوریان میں ہیضہ کی پھیلی وبا پر تاحال قابو نہ پایا جاسکاہے، گزشتہ روز ہیضہ سے متاثرہ بچہ 3 سالہ عباد الرحمٰن جان کی بازی ہار گئے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کلی ساسولی لاکھوریان میں ہیضہ پھیلنے کی اطلاع ملی تھی جس پر محکمہ صحت کی ٹیم روانہ کرنے کا دعواء تو کیا گیا مگر علاقہ مکینوں نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آفیسران معاملہ کی سنگینی کا نوٹس لے کر پھیلی وبا پر قابو پانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے