شہداء کربلا کے چہلم کی مناسبت سے کل کوئٹہ میں جلوس برآمد ہوگا،موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) شہداء کربلا کے چہلم کی مناسبت سے کوئٹہ میں آج جلوس برآمد ہونگے شہر میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہداء کربلاء کا چہلم آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا اس سلسلے میں مرکزی جلوس صبح 9بجے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر انجینئر جواد دفیعی کی صدارت میں امام بارگاہ حسینی سید آباد علمدار روڈ سے برآمد ہوگا جلوس شہداء چوک،تاج محمد روڈ، طوغی روڈ، یزدان خان روڈ سے ہوتا ہوا شام کو بہشت زینب ہزارہ قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹاؤن میں بھی جلوس برآمد ہونگے جبکہ امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہونے والا جلوس بھی مرکزی جلوس میں شرکت کریگا۔جلوس کی سیکورٹی کے لئے پولیس، لیویز، بی سی، آر آرجی، ایف سی کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئٹہ شہر میں آج صبح 6سے رات 9بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے