کوئٹہ میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق،13 افراد شدید زخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے ارباب کرم خان روڈ پر دستی بم کے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ریسکیو کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پود گلی چوک پر رکشہ کے قریب دستی بم دھماکا ہوا۔ دھماکے کی زد میں آنیوالا رکشہ تقریباً تباہ ہوگیا جبکہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ دستی بم کا تھا، سی سی ٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

حکام کے مطابق دھماکے کے 13 زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔ترجمان محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں ایک خاتون اور تین بچے بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے