عمران خان کا کوئی قبلہ ہی نہیں،عبید اللہ جان بابت لالا

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر عبید اللہ جان بابت لالا نے کہا ہے کہ عمران خان کا کوئی قبلہ ہی ہمیں معلوم نہیں ہے کھبی کہتا ہے کہ مجھے امریکہ نے سازش کرکے نکالا اور انکا ساتھ پی ڈی ایم نے دیا کھبی کہتا ہے کہ مجھے اسٹیلشمنٹ نے نکالاکھبی کہتا ہے فوج مجھے بچا سکتی تھی لیکن انہوں نے مجھے نہیں بچایا وی ویسے ہی یو ٹرن لینے کے عادی ہیں ہر روز اپنا بیان اور پالیسی تبدیل کرتے رہتے ہیں ملک میں حقیقی تبدیلی پشتون خواء میپ ہی لاسکتی ہے ہم نے ملک میں جمہوریت ائین کے تحفظ کیلئے قربانیاں دی ہیں ہم سے زیادی اس ملک کا کوئی وفادار نہیں ہوسکتا پشتون قوم کو غلامی کی زندگی گذارنے پر مجبور نہ کیا جائے ہم حقیقی اور ازادی کی زندگی کیلئے ائین کے فریم ورک کیلئے سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں بد قسمتی سے ملک میں ائین پر کھبی عمل نہیں کیا گیاجس سے ملک بحران کا شکار ہے اگر ملک میں ائین و اقانون پر عمل کیا جائے تو ملک ترقی کی ایک نئی شاہراہ پر گامزن اور ائین کی بالادستی قائم ہو جائیگی انہوں نے کہ ہماری کسی ادارے سے زاتی لڑائی نہیں ہے ہم صرف ائین پر عمل درآمد کی بات کرتے ہیں پاکستان میں تمام پانچ اکائیوں بلوچ سندھی پشتون اور سرائیکی کے حقوق تسلیم کیئے جائیں تو لڑائی خود بخود ختم ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ ملک میں آقا اور غلام کی تفریق اب ختم ہونی چاہیئے ہم اب مزید غلاموں کی حیثیت سے نہیں رہ سکتے انسانی برابری کے بنیاد پر تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو جان بوجھ کر دہشت گرد کے روپ میں پیش کیا جارہا ہے ملک کی آزادی تعمیر و ترقی میں پشتونوں کی لازوال قربانیاں ہیں جنھیں کسی صورت فراوموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ افغانستان میں چالیس سال سے بے گناہ افغانوں کا نا حق خون بہایا گیا اور ملک و ملت کو تباہی سے دو چار کیا گیا خون کی ہولی کھیلی گئی اب مزید خون بہانے کی کسی طاقت کو اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی بہنوں ماوں اور بیٹیوں کی عزتیں نیلام کی گئی جسکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ پشتون خواہ میپ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا تھا لیکن آج بھی ظالم مہنگائی کے ہاتھوں عوام زندگی سے تنگ ہیں ملک میں بجلی گیس پیٹرولیم مصنوعات میں ہر ماہ تین مرتبہ اضافہ عوام کے ساتھ ناانسافی اور ظلم کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو ہر حال رہنے دیا جائے ہم کسی تیسے فریق کی مداخلت کی بھر پور مذمت کرینگے انہوں نے کہا کہ صوبے کے پشتون اضلاع پشین قلعہ عبداللہ دکی لارالائی موسٰی خیل ہرنائی زیارت اور دیگر علاقے سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہیں ل لیکن وفاق اور صوبائی حکومت اس حوالے سے کوئی خاطر خواء اقدامات نہیں اٹھا رہی حکومت ریلیف کے کام تیز کرے اور امدادی اشیاء میں کرپشن کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے صاف اور شفاف الیکشن کرانے ہونگے جمہور کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے پوری قوم کی نظریں عام الیکشن پر مرکوز ہیں نہوں نے کہا کہ ملک میں ازاد انہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے سوا ملک تباہی کے ڈگر پر رہیگا انہوں نے کہا کہ پارٹی قوم کیلئے امید کی اخری ی کرن ثابت ہو رہی ہے ووٹ کو اہمیت دینی ہوگی طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں انھیں فیصلوں میں شامل کیئے بغیر ملک اور ہمارا وطن ترقی نہیں کر سکا انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں ائین کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں تو ہم پر ملک دشمن کا لیبل لگا دیا جاتا ہے اس روش کو ختم ہونا چاہیئے ہماری فوج سمیت کسی بھی ادارے سے کوئی ذاتی عداوت یا لرائی نہیں ہے لیکن ہر ادارے کو اپنے ائینی حدود میں رہ کر اپنی زمہ داری ادا کرنی ہوگی اسمیں کونسی بات ائین کے خلاف اور ملک دشمنی کی ہے آج ہماری عدلیہ اور میڈیا کی ازادی کو سلب کرنے کی کوشیشیں جاری ہیں جو کہ نیک شگون نہیں ہم اپنی آزادی حقوق خود مختیاری کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی ہر سازش کو ناکام بنا دینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے