حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے سیلاب متااثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھی ہوئی ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان

خضدار (ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا ہے کہ حکومت محدود وسائل میں رہتے ہوئے سیلاب متااثرین کی ہر ممکن مدد جاری رکھی ہوئی ہے اور انکی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ ایڈیشنل سیکریٹری ہوم بلوچستان حافظ عبدالباسط ایڈیشنل سیکریٹری ٹو اسٹاف ٹو چیف سیکریٹری بلوچستان ریٹائرڈ میجر اورنگ زیب بادینی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی 33ڈویژن کے لیفٹیننٹ کرنل عظیم ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین اسسٹنٹ کمشنر خضدار جہانزیب نور شاہوانی سنیئر اسٹاف آفیسر ڈپٹی کمشنر خضدار محمد مراد گزوزئی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے ضلع خضدار میں کافی نقصان ہوا تاہم آپ کی ہدایات کی روشنی میں ہم نے انسانی جانوں کی بقا کو یقینی بنانے کے لئے چالیس سے زائد فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں پانچ ہزار چھ سو سے زائد مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کیا یہ فری میڈیکل کیمپ پی ڈی ایم اے اور غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے قائم کیئے بارشوں سے ذرائع مواصلات کا نظام بھی بری طرح متااثر ہوا قومی شاہراہوں اور ربطہ سڑکوں کی بحالی میں ہم نے دن رات ایک کرکے سڑکیں بحال کیں خضدار شعبہ حیوانات کے حوالے سے اہم ضلع ہے حیوانات کو موذی امراض سے بچانے کے لئے موبائل ٹیمیں تشکیل دیں اور تقریبا ایک لاکھ پچیس ہزار سے زائد مال مویشیوں کو ویکسین کا اہتمام کروایا چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خضدار میں کل چودہ افراد سیلابی ریلوں اور مکانات کے گرنے سے ضائع ہوئیں پندرہ ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے چھ ہزار چھ سو گھر مکمل طباہ ہوگئے ہیں باقی گھروں کو جزوی نقسان پہنچا ہے اس وقت گورنمنٹ آف پاکستان اور گورنمنٹ آف بلوچستان کی مشترکہ ٹیمیں سرکوے کاکام کرہی ہیں حکومت وضح شدہ پالیسی کے مطابق معاوضہ اداکرے گی اس سلسلے میں جلد از جلد متااثرین کو امدادی رقم فراہم کرے گی تاکہ یہ لوگ دوبارہ اپنے گھر تعمیر کرسکیں اور جوقیمتیں جانیں ضائع ہوچکی ہیں ان میں سے دس افراد کے لواحقین کی فی کس دس لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے باقیوں کو بھی معاوضہ اداکردی جائے گی اور باقی مالی نقصانات جن میں گھر فصلیں اور دیگر نقصانات کا سروے مکمل ہونے کے بعد انہیں بلاتاخیر مالی امداد تقسیم کی جائے گی اس کے علاوہ(bisp)کی جانب سے فی کس پچیس ہزار روپے کی رقم بھی تقسیم کی جا رہی ہے تاکہان کی بحالی میں مدد ملے انہوں کہا کہ مال مویشی ہماری صوبے کا بہت بڑا اثاثہ ہیں ان کو موذی امراض سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیں چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی سے کہا کہ وہ سیلاب متااثرین کی بحالی میں بلاتاخیر اور ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں تاکہ کوئی بھی حق دار اپنے حق سے محروم نہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے