حکومت کی تمام تر توجہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی پرمرکوز ہے،مولانا عبد الواسع

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاوسنگ اینڈ ورکس مولانا عبد الواسع نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی پر مرکوز ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی حکومت آخری متاثرہ شخص کو ریلیف ملنے تک چین سے نہیں رہے گے ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتاط دنیا کی نظریں بلوچستان سندھ جنوبی پنجاب اور کے پی کے کے متاثرین پر لگی ہوئی ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم ملک میں مہنگائی کے سب سے بڑے زمہ دار ہیں وہ عوام کو مہنگائی بد امنی دہشت گردی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کے بجائے اپنی کرسی کیلئے بھاگ دوڑ میں مصروف ہیں انھیں اب بھی ریلف دیا جارہا ہے قانون سے کوئی بھی شخص بالاتر نہیں ادارے انصاف کے تقا ضو ں کو پرکھیں ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے عوام مدد کی اپیل کررہے ہیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان آئے اور اوستہ محمد تک آپہنچے لیکن عمران خان آج تک بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی حالت معلوم کرنے اور انکی مدد کرنے نہیں پہنچے جو کہ اہل بلوچستان کے مصیبت زدہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ اپنا قومی کردار ادا کرتے اور سیاست کو ایک سائیڈ پر رکھتے یہ وقت سیاست کا نہیں عوام کی خدمت کا ہے ملک اور عوام رہے گے تو ہم سیاست کرینگے لیکن وہملک میں جلسے کرنے نکل پڑیے عوام مہنگائی سے تکلیف میں ہیں اور وہ اپنے جلسے میں خطاب کے دوران بے مقصد لیکچرز سے عوام کی توجہ ملک کے اصل مسائل سے ہٹٹا نے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان کے جلسوں میں عوام کا ہجوم نہ ہونا انکی ناکامی و نااہلی کے ساتھ سا تھ ان پر عدم اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے انکے پنجاب اور کے پی کے کے جلسوں میں عوام کم سرکاری ملازمین اور پٹواری اور یہا ڑی پر لوگوں کو جلسوں میں کامیابی کیلئے لیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں عام الیکشن سے نہیں بھاگ رہے لیکن اس وقت ملک سیلابی بحران میں گرا ہوا ہے اس صورتحال میں عوام کس طرع الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے اور سیاسی پارٹیوں کو بھی الیکشن مہم چلانے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں جے یو ائی ملک میں ائین کی بالدستی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے موجودہ حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ملک کی تاریخ جتنی مہنگائی عمرانی دور میں دیکھنی کو ملی وہ تہتر سالوں میں کھبی نہیں دیکھی انہوں نے کہا کہ عام الیکشن جب بھی ہونگے جے یو ائی بلوچستان اور کے پی سمیت پورے ملک میں ایک بڑی سیاسی اور دینی جماعت کے شکل میں سامنے ائی گی اسیبلشمنٹ کو نیو ٹرل رہنے دیا جائے جس سے ملک جمہوری اداروں کو مظبوط ہونے میں مدد ملیگی انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ایک حقیقت ہے جس سے نجات پانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں وزیر اعظم نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے اگست اور ستمبر کے بجلی بلز معاف کر دیئے ہیں جس سے عوام کو ریلیف ملیگا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری وزیر اعظ کا صوابدید ہے وہ اپنے مقررہ وقت پر اس حوالے سے کوئی مناسب فیصلہ کرینگے اور کابینہ کو بھی اس حوالے سے اعتماد میں ضرور لینگے اس اہم ادارے کے سربراہ کی تقرری کو متنازعہ نہ بنایا جائے فوج کی ااپنی ایک ڈسپلن ہے اسے خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی پم اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن یہ بات بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ اپنے حدود میں رہ کر کام کرے سیاست میں بلا وجہ نہ کھودا جائے یہ کام سیاستدانوں اور عوام کا ہے منتخب نمائندے پارلیمنٹ اور عوام کو جوابدہ ہیں احتساب کا حق صرف عوام کو حاصل ہے ہم اشاروں کی سیاست کے قائل نہیں بلکہ ہوش وہواس میں ملک و قوم کی تقدیر کے فیصلے کرتے ہیں جے یو ائی کامستقبل روشن ہے اور ہم منظم انداز میں جماعت کو فعال کررہے ہیں مستقبل ہمارا ہے اور ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کا خاص خیال اور مخلص جماعتی رہنماوں کو بھر پور موقع دیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے