وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے،قاسم سوری
سبی: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر کرم ہے اس ذات نے ہمیں انسان بنایا اگر ایک انسان دوسرانسان کا احترام کرے اور ایک دوسرے کے حقوق کی پاسداری کرے تو ناانصافیوں کا وجود ہی معاشرے سے ختم ہوسکتا ہے فلاحی کام کرکے لوگوں کے دل جیتنے والے لوگ ایوارڈ کے حقدار ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان فورم آف انوائر منیٹل جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں بلوچستان فورم آف انوائرمنیٹل جرنلسٹ کے صدر ظاہرخان ناصرنے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ26دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب میں ماحولیات کی بہتری آلودگی کے خاتمہ اور صحافیوں کی ذمے داری کے عنوان سے اایک روزہ سیمینارجبکہ 27دسمبر کو قائداعظم ایوارڈ کی پروقار تقریب منعقد ہوگی جس کا مقصد بلوچستان سمیت ملک بھر میں ماحولیات آلودگی کا خاتمہ اورقائداعظم ایوارڈز صوبے کی تاریخ کا اہم اور اچھی کارکردگی دکھانے والوں کے لئے حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کیا جارہا ہے ایوارڈ میں صوبے کے علاوہ اسلام آباد سے سینئر اینکرز پرسنز اور ماہرین ماحولیات شرکت کی دعوت دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ قائداعظم ایوارڈ کا مقصد صرف یہ نہیں کہ ہم اچھی کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی پروگرام کے درس رس نتائض برآمد ہونگے ڈپٹی اسپیکر قومٰ اسمبلی و پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قاسم خان سوری نے کہاکہ دن بدن ماحولیاتی آلودگی سے انسانی جان کو شدید خطرہ لاحق ہے اس سلسلے میں کام کرنے کی ضرورت ہے جب تک ہمارا ماحول اچھانہیں ہوگا ہماری صحت بھی اچھی نہیں ہوگی موجودہ صورت حال میں ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے لوگوں کو اس حوالے سے آگہی وشعور کی فراہمی سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں مدد ملے گی جبکہ فلاحی کام کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی احسن قدم ہے کیونکہ معاشرے میں ایسے لاتعداد افراد موجود ہے جو لوگوں کی مدد کرتے ہیں مگر ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی قائداعظم ایوارڈز بہترین قدم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان یوتھ پیس موومنٹ کے چیئرمین ارباب ناصر حید ر کاسی اور بلوچستان فورم آف انوائر منٹل جرنلسٹ کے صدر ظاہر خان ناصرکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو ایسے افراد کی حوصلہ افزائی کررہے ہے جو معاشرے میں انسانیت کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی کام سے ایمانداری کرتے ہیں مجھے یقین ہے کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے نہ صر ف لوگوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ ان میں انسانیت کی خدمت کرنے کا مزید جذبہ پیدا ہوگا پروگرام میں شرکت کرکے میں بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالوں گاانہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا مگر موجودہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی میں اول دستے کا کردار ادا کررہی ہے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر بلوچستان کو درپیش مسئلہ مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر اپنا رول پلے کرتی نظر آرہی ہے ۔