سیلاب زدگان کیلئے ترکی کی جانب سے بھجوائی گئی امدادی اشیا ء کی پہلی کھیپ تفتان پہنچ گئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے ترکی کی جانب سے ریل کے ذریعے بھجوائی گئی امدادی اشیا ء کی پہلی کھیپ ایران کے راستے تفتان پہنچ گئی، 28بوگیوں پر مشتمل کارگو امدادی ٹرین اج دالبندین پہنچے گی جہاں امدادی اشیا این ڈی ایم اے کے حوالے کی جائیں گی۔ محکمہ ریلویز کے حکام کے مطابق ترکی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے بڑی تعداد میں امدادی سامان ایران کے راستے ریلوے کے ذریعے بلوچستان بھجوایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں 28بوگیوں پر مشتمل ٹرین امدادی سامان کی پہلی کھیپ لیکر ایران کے راستے تفتان پہنچ گئی ہے،یہ ٹرین جمعرات کو دالبندین پہنچے گی جہاں یہ سامان این ڈی ایم اے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ترکی سے آنے والے امدادی سامان میں زیادہ تعداد خیموں کی ہے ترکی سے خیموں کی امد کے بعد بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں سیلاب زدگان کیلئے خیموں کی قلت میں کمی اسکے گی ترکی سے امدادی سامان کوئٹہ لایا جانا تھا لیکن نوشکی اور دالبندین کے درمیان سیلاب سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل نہ ہونے کی وجہ امدادی سامان دالبندین میں این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے