وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ

صحبت پور (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقے صحبت پور کا دورہ کیا۔وزیراعظم کو سیلاب کی تباہ کاریوں ،امداد اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیلاب کے باعث صحبت پور میں ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے۔ میڈیکل کیمپوں میں چار لاکھ سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی۔ وزیراعظم نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی ، کہا متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کا کام تیز کیا جائے۔

متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں، انہیں قابوکرنا ضروری ہے۔ متاثرین کی بحالی کے کاموں کیلئے افرادی قوت بڑھائی جائے۔ امدادی کام رکنے نہیں چاہئے۔ آپ کے پاس فنڈز موجود ہیں، مزید چاہئے تو بتائیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ترکیہ سے آنے والے خیمے بلوچستان کےسیلاب متاثرین میں تقسیم کئے جائیں۔ ہرممکن کوشش کر رہے ہیں کہ متاثرین تک امداد پہنچائیں۔ شام تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں پینے کا پانی پہنچایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے