تمام طلباء کو ضروری سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،قائمقام گورنر بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی سے منگل کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عبدالروف مینگل نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران صوبے میں تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کی صورتحال، صوبے میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ اور دورافتادہ اضلاع میں یونیورسٹی کیمپسز کے معیار کو اُونچا کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ تمام طلباء کو ضروری سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسقبل کو محفوظ بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے. انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت اور ذاتی مفادات کو قومی مفادات پر قربان کرنے سے ہی سب کیلئے آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیں. قائمقام گورنر نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ صلاحیتوں کے حوالے سے کسی سے کم نہیں ہیں. ضرورت اس امر کی کہ ان مواقع اور سہولیات فراہم کیا جائے تاکہ وہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے قابل بن جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے