این ایچ اے کی نااہلی کی وجہ سے بولان شاہراہ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے،میر حکمت لہڑی

بولان(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی صوبائی کال پر این ایچ اے کی نا اہلی کی وجہ سے بولان قومی شاہراہ کی مکمل عدم بحالی کے خلاف سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو ڈھاڈر کے قریب قلم دین ہوٹل کے مقام پر ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاج کیا گیا مظاہرین کی قیادت صوبائی صدر حاجی میر حکمت لہڑی، ضلعی صدر ڈھاڈر سبی ملک ساجد خان بنگلزئی کررہے تھے اس موقع پر قومی شاہراہ کے دونوں اطراف چھوٹی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز کے صوبائی صدرحاجی میر حکمت لہڑی، ملک ساجد خان بنگلزئی نے کہا کہ تین ہفتے گزر جانے کے باوجود بھی بولان قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے تاحال بحال نہیں کی جاسکی این ایچ اے کی نااہلی کی وجہ سے بولان شاہراہ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کچھی بولان کی جانب سے بار بار بندش کی وجہ سے ٹرانسپورٹرزجنکا روزانہ اسی روٹ پر لاکھوں روپے کا کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیا ہے قومی شاہراہ کی مکمل بحالی میں عدم دلچسپی سے این ایچ اے نے وزیر اعظم پاکستان کو بھی ماموں بنا دیا تھا صرف فوٹو سیشن کرکے پچاس لاکھ کا انعام کا اعلان کروانے کے بعد این ایچ اے نے یہاں کونسا تیر مارا ہے بولان شاہراھ کی تعمیراتی کام میں جس سست روی سے کام جاری ہے اس سے عوام مسافر ٹرانسپورٹرز کو بے وقوفی نہیں بنایا جاسکتا اگر اسی طرح رہا توبولان پنجرہ پل تا دربی کے ایریا میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگے گا مسافر ٹرانسپورٹرز کو این ایچ اے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے بولان میں شدید گرمی حبس کی وجہ سے مسافر ٹرانسپورٹرز کا کوئی پرسان حال نہیں مجبور ہوکر آج احتجاج کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بولان قومی شاہراہ کی تعمیراتی کام جنگی بنیادوں پر کی جائے اور قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل بحال کیا جائے بعد ازاں مظاہرین کے صوبائی اور ضلعی قیادت سے ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابراہیم بنگلزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر فہد شاہ راشدی نے ڈی سی آفس میں کامیاب مذاکرات کرکے قومی شاہراہ کو ٹریفک کی روانی کیلئے بحال کردیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے