کوئٹہ میں مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگا دودھ 150 اورتندوری روٹی 50 روپے میں بھکنے لگا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مہنگائی آسمان کوچونے لگا شہرمیں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ تندور والوں نے اپنے من مانی ریٹ وصول کرنا شروع کردیا ہے انتظامیہ سخت اقدامات سے گریزا اس سے پہلے دودھ کی قیمت کو فی کلو ایک ہی رات میں 125 سے 150کردیا گیا تھا جبکہ ایک ہفتہ کے بعد انتظامیہ کوہوش آیا توچند دکانوں میں کارروائی کرکے معاملہ کورفہ دفہ کردیا گیا جبکہ عوام نے 25روپے فی کلواضافے کومسترد کرکے اس کوناجائزمنافہ خوری قراردیا تھاضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی نے اپنی آنکھیں بندکرکے عوام کو ناجائز منافہ خور تندور مالکان اوردودھ فروش کے رحم و کرم پرچھوڑدیاہے جبکہ گزشتہ روزتندورمالکان نے خاموشی سے تندوری روٹی کاوزن کم کرکے اس کے ریٹ بڑھا دئیے ہیں عوام نے مطالبہ کیاہے کہ مہنگا دودھ فروش اورتندورمالکان کے خلاف حقیقی طورپرکارروائی کی جائے تاکہ عوام کواس عذاب سے چھٹکارا مل سکے