بلوچستان ہائی کورٹ سبی سرکٹ بینچ کی بحالی کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا، نواب محمد خان شاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بلوچستان ہائی کورٹ سبی سرکٹ بینچ کی بحالی کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بینچ کی بحالی سے خصوصا سبی اور نصیر آباد کے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا اور غریب لوگوں کا پیسہ اور ٹائم دونوں بچت ہوگا اور انہیں انصاف کے حصول کے لئے کوئٹہ آنا نہیں ہوگا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سبی کی جانب سے سرکٹ بینچ سبی میں مستقل ججوں کی تعیناتی کے مطالبات کی مکمل حمایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ بولان سبی نصیر آباد کی عوام کا آئینی وقانونی حقوق کی فراہمی کے لئے بلوچستان ہائی کورٹ سبی سرکٹ بینچ کی مستقل بنیاد پر سماعت ممکن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ سرکٹ سبی کی تشکیل کی گئی مگر افسوس کی بات ہے کہ اب بولان سبی نصیرآباد کے عوام کو سبی میں مقدمات کی سماعت کے لئے کوئٹہ جانا پڑتا ہے جس میں قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ عوام کی شکایت کو مد نظر رکھتے ہوئے سبی سرکٹ بنچ کی بحالی اور اور یہاں مستقل ججوں کی تعیناتی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے