دہشت گردی کا مقدمہ، عمران خان جے آئی ٹی کے دوسرے نوٹس پر بھی پیش نہ ہوئے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان انسداد دہشت گردی کے تحت درج مقدمے میں دوسرے طلبی نوٹس پر بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایس پی تفتیشی ونگ رخسار مہدی اور پوری ٹیم سابق وزیراعظم کا انتظار کرتے رہ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے طلبی نوٹس پر اپنے وکیل کے ذریعے بیان بھجوایا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ قانون کے مطابق ملزم کوخود شامل تفتیش ہونا پڑتا جبکہ عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے نہیں بیان جمع کرایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے