پیپلز پارٹی کی معاہدوں پر نیک نیتی نظر نہیں آرہی،وسیم اختر
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ پیپلرپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا اور اس بار بھی نیک نیتی نظر نہیں آرہی۔ایم کیو ایم کے سیئنر رہنما وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کے پاس سارے وسائل اور اختیارات ہونے کے باوجود شہر کا یہ حال ہے، وہ ڈلیور نہیں کر سکے ہیں، وہ کراچی کے ناکام ترین ایڈمنسٹریٹر ہیں۔
سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ موجودہ بلدیاتی حلقہ بندیاں پیپلزپارٹی کی ‘‘جیومینڈرنگ’’ ہیں، پیپلزپارٹی حلقہ بندیوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کرچکی ہے۔وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیوایم کا پیپلرپارٹی سے معاہدوں کا تجربہ کبھی اچھا نہیں رہا، اور اس بار بھی پیپلزپارٹی کی نیک نیتی نظر نہیں آرہی۔