نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کوشعوری سماج کی تشکیل میں اہم پیش رفت سمجھتی ہے، جان محمدبلیدی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام خواتین کی شمولیتی تقریب پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔شمولیتی تقریب میں حمیدہ بانو نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی خواتین رہنما فریدہ بلوچ کی موجودگی میں نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ ممبر مرکزی کمیٹی و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی صوبائی ترجمان علی احمد لانگو فریدہ بلوچ سائرہ شاہوانی اور حمیدہ بانو نے خطاب کیا۔اس وقع پر نیشنل پارٹی کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ریاض زہری فنانس سیکرٹری سعید سمالانی نیشنل پارٹی کیچ کے رہنما چاکر بلوچ سبی کے رہنماؤں ہاشم سیلابی اور فاروق سیلاچی بھی موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے نئے شمولیت کرنے والے خواتین کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو شعوری سماج کی تشکیل میں اہم پیش رفت سمجھتی ہے۔خواتین ملک کی آدھی آبادی ہیں۔اور اگر خواتین کو مواقع فراہم نہیں کیاجائے گا تب آدھا انسان کیسے مکمل سماج کی تعمیر کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا فلسفہ سیاست ہے کہ سماج سے نابرابری ناانصافی اور استحصال تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک خواتین کو برابری کا مقام اور یکساں مواقع نہیں ملیں گے۔سیاست تعلیم ملازمت اور معاشی فیصلوں میں خواتین کو شامل و مواقع فراہم کرنے سے ہی تعمیر وترقی کی منزلیں طے کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت بارش و سیلاب کے بعد کی صورتحال انتہائی مشکل و سنگین ہے۔ یہ کہ عوام میں مختلف اقسام کی بیماریاں پھیل رہی ہے۔دوئم یہ کہ عوام کی بحالی کا عمل ابھی تک باقی ہے۔ بیماریوں کی روک تھام و علاج معالجہ اور بحالی کے حوالے نہ کوئی حکمت عملی نظر آرہی ہے اور نہ کوئی اقدامات۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت میں اتنی اہلیت نہیں کہ وہ حکمت عملی بنا سکے۔امدادی فنڈز کے لیے اپیل تو کی ہے لیکن حکمت عملی نہیں۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ امدادی فنڈز میں بے ضبطاگیاں ہونگے اور پھر یہ فنڈز عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے کء اور منتقل ہوجائے گے۔ امدادی فنڈز کی بہتر و شفاف انداز میں استعمال کرنے سے ہی مشکلات ہر قابو پایا جاسکتا ہے۔اس موقع پر نازش،ریحانہ فائزہ مینگل پروین یاسمین،مدحیہ،اقراء نجمعہ شامین،ارم،رابعہ حسنا،زرینہ،گل بانو،سکینہ،ناز بی بی،کرن، سمیرا، ثانیہ، عابدہ،فوزیہ، زکیہ، نسرین، شبانہ، حیاتل بی بی فریدہ،کلثوم بی بی،حسینہ،امنہ سمیت دیگر نے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے