بلوچستان کے مختلف گریڈ اسٹیشنز کے فیڈرز کے لائنوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، ہاشم نوتیزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ وفاقی وزیر مملکت توانائی حاجی محمد ہاشم نوتیزی، ایم پی اے ملک نصیراحمد شاہوانی، سی او کیسکو بلوچستان عبدالکریم جمالی سمیت دیگر کیسکو آفیسران کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے وڈھ میں اہم ملاقات، ملاقات میں خضدار نال زھری وڈھ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اجلاس میں اورناچ گریڈ سٹیشن سنی خضدار گریڈ اسٹیشن وڈھ گریڈ اسٹیشن میں نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب وڈھ کے مختلف فیڈرز پر اور لوڈنگ گروک گریڈ اسٹیشن اور خضدار سٹی کے فیڈرز پر جاری کام غور کیسکو حکام کی طرف سے وفاقی وزیر مملکت توانائی کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیر محمد ہاشم نوتیزی نے کیسکو حکام کو مختلف علاقوں میں لائینز پر جاری کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کہ اور سیلاب سے متاثرہ لائنز کی مرمت کے احکامات جاری کیے اس موقع پر میرہاشم نوتیزئی کہا کہ کوششوں ہوگی کہ یہ منصوبے بہت جلد پائے تکمیل کو پہنچے کیسکو حکام تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان کے مختلف گریڈ اسٹیشنز کے فیڈرز کے لائنوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے کہاکہ جن جن فیڈرز پر پولز گرے ہیں ان کے دوبارہ بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر لائینز کے کام مکمل کرکے صارفین کی مشکلات دور ہوں۔ اجلاس میں پی ڈی کنسٹرکشن کلیم اللہ جوگیزئی،پی ڈی جی ایس سی عبدالسلام مینگل،ایس ای خضدارکرم بخش بادینی،ایس ای کنسٹرکشن آصف شاہ،ایکسیئن اپریشن خضدار سیف اللہ جاموٹ، ایکسیئن ٹی اینڈ جی علی احمد حلیمی،ایس ڈی او کنسٹرکشن ثنائاللہ زہری، ایس ڈی او آپریشن خضدار عنایت اللہ لائن سپریڈنٹ کنسٹرکشن خضدار صابرشاہ،لاٰئن مین وڈھ محمود لانگو، سابق ناظم وڈھ محمدعمرمینگل،شفیع محمد مینگل،جمال مینگل، میرسعداللہ مینگل،بشیررئیسانی موجودتھے۔