شہداء اے پی سی کا درد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے چھ سال مکمل ہونے پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کر دیا ہے۔ شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں میں آج ملک بھر میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لئے قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں،امن کے لئے دی گئی قربانیوں کی بدولت آج ہم پر امن ماحول میں رہ رہے ہیں، اے پی ایس کے معصوم شہداء اور ان کے خاندا نوں کو سلام پیش کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی سی نے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کو متحد کیا آج دہشت گردی کے خا تمے کے لئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ 16دسمبر ہمیشہ ملک کے سیاح ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، شہداء اے پی سی کا درد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔