وفاقی محتسب کے حکم پرغریب چوکیدار کو تین سال بعد پینشن کے 17 لاکھ روپے ادا کردئے گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی محتسب کے ریجنل آفس کوئٹہ میں پی ایم ڈی سی شاہرگ کے چوکیدار نے درخواست دائر کی تھی کہ میں 3 سال قبل ہی ادارے سے ریٹائر ہو چکا تھا مگر افسوس کہ ادارے نے میری پینشن کی رقم مجھے ادا نہیں کی۔ میں نے تین سال تک دفتر کے چکر لگائے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔اس بڑھاپے میں پنشن کے حصول کے لئے مجھے اسلام آباد تک جانا پڑا مگر وہاں سے بھی مایوسی کے سوا اور کچھ نہ ملا۔کسی دوست نے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں درخواست دائر کرنے کا مشورہ دیا اور حیران کن طور پر وفاقی محتسب کے عملے نے محض 15 دن کے اندر ہی میری رقم مجھے دلوا دی۔جس کا یقین نہیں آتامگر جب چیک ملا تو مجھے یقین آیا کہ غریبوں کے لئے کوئی ایک ادارہ بھی کھلا ہوا ہے۔وفاقی محتسب کہ حکم پر پی ایم ڈی سی کے عملے نے نہ صرف سائل بنگل خان کو اس کی پنشن کی رقم کا چیک ادا کیا بلکہ یقین دلایا کہ پنشن کے جتنے کیسز پینڈنگ میں ہیں انشاء اللہ جلد تمام حل کر دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے