سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 21میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 5520مریضوں کا معائنہ کیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 21میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 5520مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے سیلاب اور بارشوں متاثرہ علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے کے 34اضلاع میں سے21میڈیکل کیمپس لگائے گئے جن میں 5520مریضوں کا معائنہ کیا گیا جس میں اسہال سے متاثرہ مریضؤں کی تعداد1262، سانس کے1004، جلد کے1451، سانپ کے کاٹنے کے 18،مختلف بیمارریوں کے 2785مریضوں کا معائنہ اورعلاج کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ابتک صوبے میں 1290 میڈیکل کیمپ لگائے گئے جن میں 319273مریضوں کا علاج کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے