پیپلزپارٹی کا سیلابی صورتحال اورتنظیمی امورکے حوالے سے تمام تنظیموں کے اجلاسوں کے باضابطہ شیڈول کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے سیلابی صورتحال اور تنظیمی امورکے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کوئٹہ ڈویژن کابینہ،ڈسٹرکٹ کوئٹہ کابینہ کوئٹہ سٹی کابینہ اور پارٹی کے تمام صوبائی ذیلی ونگز کی تمام تنظیموں کے اجلاسوں کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پیپلز اقلیتی ونگ بلوچستان کا اجلاس 9 ستمبر بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کا اجلاس 12ستمبر بروز سموار سہ پہر 3 بجے،پیپلز لیبر بیورو بلوچستان کا اجلاس 14 ستمبر بروزبدھ سہ پہر 3 بجے،پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کا اجلاس 16 ستمبر بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے، پیپلز خواتین ونگ بلوچستان کا اجلاس 19 ستمبر بروز سموار سہ پہر 3 بجے، پیپلز اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ بلوچستان،پیپلز انجینئرز فورم بلوچستان،پیپلز ڈاکٹر فورم بلوچستان،پیپلز علماء ونگ بلوچستان کے اجلاس 21 ستمبر بروز بدھ سہ پہر 3 بجے، پیپلز وکلاء فورم بلوچستان کا اجلاس 23 ستمبر بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے،ضلع کوئٹہ کا اجلاس 26 ستمبر بروز سموار سہ پہر 3 بجے،کوئٹہ سٹی کا اجلاس 30 ستمبر بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے، کوئٹہ ڈویژن کا اجلاس 3 اکتوبر بروز سموار سہ پہر 3 بجے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہونگے۔پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری لالا روزی خان کاکڑ نے تمام متعلقہ تنظیموں کو مقررہ تاریخوں پراجلاسوں میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔