جتنی عزت اور مقام آج اس پارٹی نے دی ہے شاید کسی اور پارٹی میں نہ ملتا ہو ، ثناء بلوچ
دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ انتخاب سمیت پورے بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل پر ہمیشہ اسمبلی فلور پر آواز اٹھائی ہے کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں قومی حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے بلوچ ہاؤس خاران میں بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش سابق ضلعی نائب صدر شیر دل سمالانی اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں اور سیاسی و قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب خاران میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیا ہے حالانکہ جام کمال کی حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دیا جاتا تھا تاکہ لوگوں کا اعتماد منتخب نمائندوں سے ختم ہو جائے مگر خود اراکین بلوچستان اسمبلی کا اعتماد جام کمال سے ختم ہوا اور عدم اعتماد کی صورت میں اسکی آمرانہ حکومت کا خاتمہ ہوا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے اور اسمبلی فلور پر ہمیشہ اپنے حلقے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دکھ درد بیان کرکے حکمرانوں کو بلوچستان کے سلگتے مسائل کی نشاندھی کی ہے وفد نے رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ کی کارکردگی کی تعریف کی کہ انہوں نے ہمیشہ حقیقی معنوں میں لوگوں کی ترجمانی کرکے اپنا حقِ ادا کیا ہے بارڈر کے کاروبار کا مسلہ ہو یا کہ بے روزگار نوجوانوں کا مسلہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا ذکر ہو یا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ پولیس اہلکاروں کے تنخواہوں میں اضافے کی بات ہو یا کمیونٹی ٹیچرز یا جی ٹی اے کے بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ کرام کا معاملہ ہو واجہ ثناء بلوچ نے ان سب پر آواز اٹھا کر بلوچستان کے ایک فرزند ہونے کا حق ادا کردیا ہے واجہ ثناء بلوچ نے کہا کہ انشاء اللہ پی پی ایچ آئی کے عارضی ملازمین کے مستقلی کمیونٹی ٹیچرز کے مسائل سمیت دیگر معاملات پر بہت جلد اسمبلی فلور پہ بات کرکے حکام بالا کو آگاہ کریں گے میرے لیے بلوچستان کے تمام علاقوں کے لوگ برابر ہے اپنی بساط کے مطابق جو بھی کام ہوگا انشاء اللہ کسی کو مایوس نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک اصولی پارٹی ہیں اور پارٹی کارکنوں نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے اس پارٹی کے سہہ رنگا پرچم کو اونچا رکھا ہے جتنی عزت اور مقام آج اس پارٹی نے دی ہے شاید کسی اور پارٹی میں نہ ملتا ہو پارٹی کارکنان اپنے اندر اتحاد و اتفاق برقرار رکھ کر راہشون بلوچ مینار بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے وڑن کو آگے لیجانے میں سردار اختر جان مینگل کے ہاتھ مضبوط کریں