حالیہ طوفانی بارشوں وسیلاب سے بلوچستان میں بہت نقصان اور صورتحال خراب ترہے،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حالیہ طوفانی بارشوں وسیلاب سے بلوچستان میں بہت نقصان اور صورتحال خراب ترہے، پانی کے قدرتی راستوں پر قبضوں سے زیادہ تباہی آئی ہے اور باقی کسر بلوچستان حکومت کی غفلت،اقرباپروری اور کرپشن نے پوری کردی ہے، بلاشبہ یہ قدرتی آفت وآزمائش بھی ہے مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بیرونی امداد کے آسرے بڑے بڑے شہروں کو ڈبوکر لاکھوں لوگوں کو دربدر کیا جارہا ہے جوکہ انتہائی افسوس ناک صورحال ہے، جماعت اسلامی والخدمت مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ذمہ داران ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نائب امراء ڈاکٹرعطاء الرحمان، زاہداختر بلوچ، الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری قمر ابراہیم،جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی،جماعت اسلامی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹریز مرتضیٰ خان کاکڑ، سید نورالحق ایڈوکیٹ، سلطان محمد محنتی،پروفیسر سلطان محمدکاکڑ، عبدالولی خان شاکر ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر طوفانی بارشوں سے تباہی وبربادی کاجائزہ،الخدمت کی خدمات،آئندہ لائحہ عمل ومنصوبہ بندی کے حوالے سے مشاورت ہوئی اجلاس سے مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزیدکہا کہ قدرتی آفات انسانوں کیلئے اللہ کی طرف سے آزمائش تنبیہ ہے کہ توبہ واستغفار کرکے رجوع الی اللہ کرو، اس جھٹکے کو اپنی اصلاح کا ذریعہ بنایا جائے اس وقت پورابلوچستان مسائل مشکلات اورپریشانیوں کا شکار ہیں ہر طرف تباہی وبربادی،بدعنوانی حکومتی بے حسی بے روزگاری مہنگائی اورحکومتی غفلت وکوتاہی ہے بدقسمتی سے حکومتی امداد میں حکومت اور اداروں کی جانب سے غفلت وبدعنوانی ہورہی ہے ابھی بھی بااثر لوگ اپنے گھروں اور زمینوں کو بچانے کیلئے کٹ لگاکر غریبوں کو دربدر کرنے میں مصروف ہیں ہر ضلع میں انتظامیہ کی بے حسی وبے عملی کی تصویر بنی ہوئی ہے، بڑے پیمانے پر لوگ اپنے گھروں، فصلوں،مال ومویشی واملاک سے محروم ہوچکے۔الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق رنگ ونسل صوبہ بھرمیں متاثرین کو راشن ودیگر ضروریات کی فراہمی اور ان کے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں ذمہ داران ورضاکار پہلے کی طرح متاثرین کی امداد وبحالی کیلئے دیانتدار وامانت کے ساتھ اپنی خدمات کو جاری رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے