موٹروے پولیس سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھرپور مالی معاونت کر رہی ہے،آئی جی خالد محمود

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔موٹروے پولیس سیلاب سے متاثرہ افراد کی بھرپور مالی معاونت ان کی بحالی سمیت قومی شاہراہوں پر ٹریفک کے بہاو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہارانسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس خالد محمودنے ویسٹ زون کے دورے کے موقع پر بیٹ 14 کوئٹہ میں متاثرین سیلاب کیلئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی خالد محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس نے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ریلیف کیمپ، صحت کے مراکز قائم کئے۔جہاں سیلاب زدگان میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی جارہی ہے۔آئی جی خالد محمود نے کہا خدمت خلق ہما را بنیادی نصب العین ہے۔ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین سیلاب کی ہر ممکن اور بروقت مدد کیلئے بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ خالد محمود نے ڈی آ ئی جی ویسٹ زون جاوید علی مہر کو ہدایت دی کہ متاثرین کی بحالی تک امداد کا کام جاری رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے