بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مختلف اضلاع کے رابطہ سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں ، محکمہ مواصلات و تعمیرات
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع کے رابطہ سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے انکی تفصیلات کچھ یوں ہے ہرنائی تا کوئٹہ روڈ اور ہرنائی تا سنجاوی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہیضلع سبی میں ناڑی گاج روڈ سبی سنگسیلا روڈ لہڑی خیروا روڈ لہڑی بختیار آباد لہڑی روڈ باخرا روڈ سبی کوٹ منڈائی سبی تلی چاچھر روڈ سبی مال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہیں ضلع زیارت کے جو شاہراہ بحال ہیں انکی تفصیل کچھ یوں ہے زیارت ڈومیرا روڈ،زیارت تا کوہیٹہ روڈ پچی نذد پچی ڈیم، زیارت تا ززری ولیج،زیارت تا خرواری بابا زیارت تا منہ روڈ،زندرہ تا ززری ولیج، منہ تا سپیرہ آغا، پوئی روڈ،پاسرہ روڈ سنجاوی،کچہ تا چپر لفٹ،دکی روڈ تا شان لائی ولیج،کلی احمدون روڈ، کلی گگی روڈ،ساسنگ منہ روڈ بحال ہیں جبکہ مردار کچ روڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ضلع جھل مگسی میں جھل مگسی تا نگور روڈ جھل مگسی تا سیفران تا پنجہ روڈ جھل مگسی تا نوشہرہ روڈ گنداواہ تا گاجان روڈ گنداواہ تا چٹل نورانی روڈ سیف آباد تا M8 روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے سیف آباد تا جھل مگسی روڈ بحال ہے نوتال تا گنداواہ روڈ 38 (ضلع ٹیکس) کے مقام پر بحالی کا کام جاری ہے نوتال تا گنداواہ روڈ میر پور کے مقام پر کام جاری ہے اور مین گنداواہ سٹی کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ضلع بولان میں ڈھاڈر کے مقام پر دوپاسی پل متاثر ہونے کے بعد اب ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے ضلع نوشکی میں زارو روڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اسی طرح چمن میں سوئی کاریز تا پرانا چمن روڈ کو مختلف مقامات پر بحال کردیا گیا ہے ضلع خضدار میں مولہ روڈ مری نا مش کے مقام پر متاثر ہوا تھا جوکہ بحال کر دیا گیا ہے اور ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے اور سارونہ روڈ ہلکی پھلکی ٹریفک کے لیے بحال ہے ضلع موسیٰ خیل میں لوری تنگ پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے ضلع لسبیلہ میں آر سی ڈی تا احمد میارکا روڈ متاثر ہونے کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا ہے اور حب تا شاہ نورانی روڈ پر دریجی کے مقام پر آیان پل شاہ نورانی تا نورانی کراس دریجی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کردیا گیا ہے اور ضلع قلعہ عبداللہ میں مومن پیر علیزئی پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہراہوں کی بحالی سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو ریلیف ملیگا محکمہ کے انجینئر آفیسران اپنے عملے کے ساتھ محنت اور جانفشانی سے بحالی کے سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں صوبے میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شاہراہوں کی بحالی محکمہ مواصلات کی اولین ترجیح ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں بحالی کی سرگرمیوں میں محکمہ مواصلات و تعمیرات ہراول دستے کا کردار نبھا رہی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں متاثرہ رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کو برقرار رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات مستند اور مکمل تیار ہے۔