قلات،تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں مڈوے کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ قلات پولیس کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی تیز رفتار گاڑی نے مڈوے کے قریب پس شہر کراس پر بارہ سالہ زبیر احمد ولد مرزار خان قوم مینگل سکنہ شیشہ ڈغار کو ٹکر ماردی جس سے زبیر احمدموقع پرجاں بحق ہو گیا۔قلات پو لیس نے گاڑی کے ڈرائیور احسان اللہ ولد نصیب اللہ قوم کاکڑ سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لی۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے