ادویات کی قیمت میں اضافہ کرنا سمجھ سے باہر ہے سینیٹر شیری رحمان

شیری رحمان نے کہا کہ مہنگائی سرکار نے پہلے ہی لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔ کیا حکومت اب لوگوں کو ادویات سے بھی محروم کرنا چاہتی یہ فیصلہ ادویات کمپنیوں نے نہیں حکومت نے کیا ہے۔

موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صفر فیصد اضافہ کیا۔ حکومت لوگوں سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ عوام دشمن فیصلہ واپس لیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی 94 ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے