سانحہ اے پی ایس کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی
اے پی ایس کی چھٹی برسی آج منائی جائیگی مرکزی تقریب آرمی پبلک سکو ل پشاورمیں ہوگی۔ جس میں شہداء طالب علموں کے والدین اور غازیوں کومدعو کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے سانحہ اے پی ایس تقریبات پر بھی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ سانحہ اے پی ایس کی برسی پر مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں شہدا کیلئے دعا کی جائے گی۔
پشاور کےتمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ تمام اہم سرکاری و غیرسرکاری عمارات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
شہدا کی درجہ بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔ شہدا کے قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گیں۔
اے پی ایس ملک کی تاریخ کا اندوہناک اور دلخراش سانحہ ہے۔ اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے قوم کو یکجا اور متحد کیا۔