6ستمبر 1965ہماری عسکری تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے،نواب ثناء اللہ زہری

خضدار ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ زہری میں یوم دفاع کے موقع پر قوم کے نام اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 6ستمبر 1965ہماری عسکری تاریخ کا انتہائی اہم ترین دن ہے یہ دن ہمیں جنگ ستمبر کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا تھا اس دن بہادر پاکستانی شہریوں نے اپنی مسلح افواج کے ساتھ یکجہتی کا بے مثال مظاہرہ کیا یہ جنگ پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم کی وہ مشترکہ جدوجہد تھی جو آنے والے نسلوں کے لیے مشعل راہ کا کام کرتی رہے گی اس تاریخی دن کے ساتھ ایسے انمٹ نقوش وابستہ ہو چکے ہیں جنہیں زمانے کی گرد نہ دھندلاسکے گی یہ دن جہاں ہماری پاکستانی قوم کے لئے بڑی آزمائش کا دن تھا وہاں پر پاکستان کی جری نڈر اور بہادر مسلح افواج کے لیے بھی انتہائی کڑا وقت ہے اس روز پوری قوم اور فوج کے افسران و جوانوں نے باہم مل کر رفاقت کے سچے جذبے کے ساتھ بزدل اور مکار اور عیار دشمن کے ناپاک گھناؤنا عزائم خاک میں ملا دیا تھا ان فرزندان پاکستان کی بے مثال اور لازوال قربانیوں کی بدولت آج میں تاریخ میں ایک باوقار مقام حاصل ہے یہ دن ہماری بہادر مسلح افواج کی جرات ایثار و قربانی کے بے مثال جذبے کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے یوم دفاع پاکستان افواج پاکستان اور قوم کے جذبے اور بہادری کی یاد دلاتا ہے آج پوری قوم وطن کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ 57 سال قبل اسی دن پاک فوج کے جوان و افسران سپاہیوں بحریہ کے جوانوں فضائیہ کے شاہینوں غیور پاکستانی قوم کے شانہ بشانہ دنیا پر یہ ثابت کیا کہ وہ ہر قیمت پر مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں مسلح افواج کے جوان نے اپنی جانوں کو خطرات میں ڈال کر ریلیف کے کام موں میں جس جوش جزبہ سے مصروف عمل ہے وہ قابل فخر ہے بلوچستان میں تباہ کن سیلاب کی صورتحال کے موقع پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور دیگر ان کے ساتھیوں نے بلوچستان کے فرزندوں کو سیلابی ریلوں سے بچاتے ہوئے شہادت کے اعلیٰ مرتبہ پر فائز ہوئے ہیں ہم آج کے دن شہدائے لسبیلہ کے شجاعت اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور موجودہ تباہ کن سیلاب میں ملک بھر میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ان کے مالی نقصانات پر افسوس اور سیلاب متاثرین کے مالی نقصانات کا ازالہ اور ان کی مکمل بحالی کا عزم کرتے ہیں چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ موجودہ تباہ کن سیلابی صورتحال کے موقع پر ہمیں 6 ستمبر 1965 والے جوش جزبہ یکجہتی کے ساتھ موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنا ہوگا پھر ہم اس مشکل صورتحال سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے