چین کے جنوب مغرب میں زلزلہ،21افراد ہلاک،کئی عمارتوں کو نقصان
بیجنگ(ڈیلی گرین گوادر)چین کے جنوب مغرب میں زلزلے سے 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سی چوان صوبے میں زلزلے سے کئی ٹاؤنز میں عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بھی بند ہوگئے ہیں۔ کچھ علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی متاثر ہونے سے دور دراز علاقوں میں رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
چینی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ امریکی جیالوجیکل سروے کی رپورٹ کےمطابق کانگ ڈنگ شہر سے 23 کلومیٹرجنوب مشرق میں 10 کلومیٹر گہرائی میں زلزلہ آیا۔
زلزلے سے کانگ ڈنگ شہر کے علاوہ موکسی، شانگ ژنگ اور شنگ ڈو شہر متاثر ہوا ہے۔ ان علاقوں میں آفٹرشاکس بھی محسوس کئے گئے۔