ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزيد 24 افراد جاں بحق
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے مزيد 24 افراد جاں بحق ہو گئے۔این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر تازہ رپورٹ جاری کردی۔ این ڈی ایم کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث مزید 24 افراد دم توڑ گئے ۔بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوئے۔خيبرپختونخوا میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ملک بھرمیں بارشوں اور سیلا ب سے 115افرادزخمی ہوئے۔
ملک بھر میں سیلا ب سے جاں بحق افراد کی کل تعداد ایک ہزار 314 تک جا پہنچی ہے سندھ میں 511۔خيبرپختونخوا میں289 ،بلوچستان 260 اور پنجاب میں 189 افراد مارے گئے ہیں ۔ گلگت بلتستان 22 اورآزاد کشمیر میں 42 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک زخمى ہونے والوں کى تعداد 12 ہزار 703 ہو گئى ہے۔
ملک بھر میں 80 اضلاع میں بارشوں اور سيلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہو ئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 5ہزار735 کلو ميٹر سڑکیں بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ں 7 لاکھ 50 ہزار 405 مويشيوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔