ملالہ یوسفزئی کی سعودی عرب میں شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات

ریاض (ڈیلی گرین گوادر) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی سعودی عرب میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات ہوئی۔

شیخ محمد العیسی نے کہا ملالہ یوسفزئی کی تعلیم کے فروغ کے لئے خدمات قابل قدر ہیں۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملالہ یوسفزئی ایک تواناں آواز ہے۔

اس موقع پر ملالہ یوسفزئی بولیں کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیده ہے۔ مسلم معاشروں میں خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنا بہت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے