مدینہ منورہ،جیب کاٹنے اور خواتین سے پرس چھیننے والے 4 پاکستانی گرفتار

ریاض(ڈیلی گرین گوادر)مدینہ منورہ میں جیب کاٹنے اور خواتین سے پرس چھیننے والے 4 پاکستانی گرفتار کرلئے گئے ۔سعودی پولیس نے بتایا کہ مذکورہ گروہ کے بارے میں متعدد شکایات موصول ہوئیں تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ریکارڈ وقت میں ان کے خلاف کارروائی کی۔سعودی میڈیا رپورٹ کےمطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہا ہیں اور انھیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سعودی حکام نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔سعودی سیکورٹی حکام نے 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ایمفیٹامین (نشہ آور کیمیکل) گولیاں ضبط کرکے اس کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے