لورالائی ڈویژن میں بعض بینکوں کے اے ٹی ایم مشینیں خراب ہو نے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی ڈویژن اور صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہے اس وقت بعض بینکوں کے اے ٹی ایم مشینیں عارضی طور پر خراب ہیں بعض میں کیش کی قلت سے سرکاری تاجرزملازمین اور عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے لوگ کئی کئی بار مختلف بنکوں کا چکرلگاتے ہیں لیکن کسی بھی بنک میں انھیں کیش نہیں ملتی لورالائی میں تمام اہم سرکاری اور غیر سرکاری بنکس موجود ہیں لیکن اسکے باوجود بنکوں کے اے ٹی ایمز مشینوں میں کیش کا فقدان اکثر دیکھنے میں آتا ہے سرکاری ملازمین شہری اور بزرگ اب بھی روائتی طور پر قطاروں میں اپنے چیک کیش کرانے کیلئے کھڑے رہتے ہیں ایک تو شہریوں کے وقت کا ضیاع ہوتا ہے اور دوسرے جانب ٹریفک کا مسئلہ بھی سڑکوں پر گاڑیوں کے کھڑے ہونے سے درپیش ہوتا ہے جدید ٹیکنالوجی کے آنے سے شہری کسی بھی وقت اے ٹی ایم سے اپنی ضرورت کے مطابق کیش نکال سکتے ہیں لیکن اب یہ سہولت کے بجائے لوگوں کیلئے زحمت بنتے جارہے ہیں عوامی حلقوں نے تمام بنکوں کے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ماہ کے پہلی تاریخ کو سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کو کیش کی ضرورت پڑ تی ہے اور میل و فی میل اپنے شاپنگ کیلئے کسی بھی فرصت کے لمہات میں وقت نکال کر اے ٹی ایم مشین سے اپنا کیش نکال سکتے ہیں لہذا فوری طور پر جو مشین اس وقت خراب ہیں انکی مرمت کرالیں اور چوبیس گھنٹے کیش ان اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالی جائیں تاکہ کسی کو بھی زحمت اور مشکل پیس نہ ائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے